GDA Expose Senate Election 2021
05 مارچ 2021 (18:03) 2021-03-05

کراچی :پارلیمنٹ میں ووٹ کے اعتماد سے قبل جی ڈی اے نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا ،سینیٹ انتخابات میں ووٹ کے معاملے پر جی ڈی اے اور پی ٹی آئی آمنے سامنے آگئے ۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹ انتخابات میں ووٹ کے معاملے پر جی ڈی اے اور پی ٹی آئی آمنے سامنے آگئے ،جی ڈی اے کا کہنا تھا کہ صدر الدین شاہ کو پی ٹی آئی کے ووٹ نہ ملنے کا انکشاف ہوا ہے،جی ڈی اے کا کہنا تھا سندھ میں پی ٹی آئی کے 6 سے 7 ممبران نے ہمیں ووٹ نہیں دیا۔

جی ڈی اے کا کہنا تھا پارٹی قیادت اور گورنر کو بتا دیا کن ارکان نے ووٹ نہیں دیا، عبد الرزاق راہموں کا کہنا تھا کریم گبول، ربستان خان، عمر عمیری و دیگر نے ووٹ نہیں دیا، نصرت سحر عباسی کا کہنا تھا جن ممبران نے ووٹ نہیں دیا جلد سامنےآ جائے گا،نصرت سحر کا کہنا تھا کہ جی ڈی اے نے وزیراعظم کو سینیٹ الیکشن میں ووٹ نہ ملنے پر خط لکھ دیا ہے ۔


ای پیپر