ایم کیو ایم وفد کی وزیر اعظم عمران خان سے اہم ملاقات ،گرین سگنل دیدیا
05 مارچ 2021 (17:41) 2021-03-05

اسلام آباد :وزیر اعظم عمران خان نے تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا میرا مقصد اقتدار نہیں ،عوام کی فلاح ہے ،شفا ف نظام کی تبدیلی کیلئے کوشش کر رہا ہوں ،اداروں میں شفافیت یقینی بنانے کیلئے جدو جہد جاری رہے گی ۔

پارلیمانی اجلاس سے قبل وزیرا عظم نے اتحادیوں سے مشاورت بھی مکمل کی ،ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم نے اس موقع پر یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا ہمارے تمام اراکین قومی اسمبلی آپ کو ووٹ دینگے ،ایم کیو ایم نے وزیر اعظم عمران خان کو حمایت کا یقین دلا دیا ،ایم کیوا یم نے وزیر اعظم کو یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ ہم اتحادی ہیں اور اتحادی رہینگے ،وزیر اعظم عمران خان نے حمایت پر ایم کیو ایم کا شکریہادا کیا ۔

وزیر اعظم کی زیر صدارت تحریک انصاف کے پارلیمانی اجلاس میں اتحادی جماعتوں کے اراکین بھی شامل تھے ،وزیر اعظم نے اجلاس میں ایم کیو ایم وفد کی تجاویز کو سرا ہا ،ایم کیوایم نے کہا ہماری کوئی ڈیمانڈ نہیں ،کراچی ،سندھ میں مشاورت میں شامل کیا جائے ،موجودہ گورننس نظام پر تحفظات ہیں مگر وزیر اعظم کے ساتھ ہیں .

ایم کیو ایم وفد کا کہنا تھا کہ یقین ہے عمران خان نہ خود کرپشن کرتے ہیں نہ اسے پسند کرتے ہیں ،نظام میں تبدیلی چاہتے ہیں تاکہ عوام کو ڈلیور کر سکیں ،وزیر اعظم نے سندھ کے امور پر متحدہ سے مشاورت کی یقین دہانی کروا دی ،ایم کیو ایم نے اپنا موقف سامنے رکھتے ہوئے کہا کہ بلدیاتی نظام میں اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی چاہتے ہیں ۔


ای پیپر