World pandemic, conspiracy, Bill Gates, founder, Microsoft, criticism
05 مارچ 2021 (15:43) 2021-03-05

نیویارک: عالمی وائرس بنایا گیا اور پھیلایا گیا ، ایک بار پھر مائیکروسافٹ کمپنی کے بانی بل گیٹس الزامات کی زد میں آگئے۔

2005 میں مبینہ طور پر بل گیٹس کی امریکی انٹیلی جنس ایجنسی کو وائرس پھیلانے کے حوالے سے بریفنگ نے سازشی نظریات کی چنگاری پر تیل کا کام کر دیا ۔

خیال رہے کہ بل گیٹس کی امریکی انٹیلی جنس ایجنسی کو دنیا میں وائرس پھیلانے کی بریفنگ کی مبینہ ویڈیو نے سوشل میڈیا پر ہل چل مچا دی ، 13 اپریل 2005 کو سی آئی اے کو بریفنگ دیتے ہوئے بل گیٹس نے مبینہ طور پر ایک وائرس کے ذریعے مذہبی انتہاپسندی کو کنٹرول کرنے کا پلان بتایا 

2011 میں آنے والی ہالی وڈ فلم کونٹیجیئن کی 2020 میں جنم لینے والے وائرس کی منظر کشی نے بھی سازشی نظریات کو تقویت بخشی ۔ 2015 میں بل گیٹس نے دنیا کو ایک بڑے وائرس کے خطرے کی پیش گوئی کی ، امریکی کارٹون سیریز دی سمپسنز نے 1993 میں ہی دنیا میں عالمی وبا پھیلنے کی خبر دے دی۔

بل گیٹس کی جانب سے وبا کی ویکسین میں مائیکرو چِپ کے ذریعے انسانیت کو اپنے اشاروں پر چلانے اور یرغمال بنانے کے نظریات نے بھی لوگوں میں خوف و ہراس پیدا کیا ۔


ای پیپر