Prime Minister, Imran Khan, Chairman Senate, Sadiq Sanjrani, Islamabad, meeting
05 مارچ 2021 (14:38) 2021-03-05

اسلام آباد: چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا انتخاب ، اسلام آباد میں سیاسی سرگرمیاں جاری ، وزیراعظم عمران خان نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو آج شام پانچ بجے ملاقات کے لئے بلا لیا ۔

ادھر ، بلاول بھٹو زرداری نے پیپلز پارٹی کے تمام سینیٹرز کو اسلام آباد طلب کرلیا ، سینیٹرز کی مشاورت سے آئندہ کا لائحہ عمل مرتب کیا جائے گا ۔

خیال رہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کی سربراہی میں بلوچستان عوامی پارٹی کا وفد آج شام ایم کیو ایم وفد سے بھی ملاقات کرے گا ۔

دوسری جانب الیکشن کمیشن نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم اور وفاقی وزراء کے بیان پر دکھ ہوا ، الیکشن کمیشن کے اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ کسی کے دباؤ میں نہیں آئیں گے ، آئین اور قانون کو نظر انداز نہیں کر سکتے ، الیکشن کمیشن آزاد ادارہ ہے اور آزادانہ کام کرے گا ، ایک ہی چھت تلے ہونے والے انتخابات میں سے جو جیت گئے وہ منظور جو ہار گئے وہ نامنظور کیوں ؟ کیا یہ کھلا تضاد نہیں ؟

اعلامیے میں کہا گیا کہ آپ کی تجاویز سن سکتے ہیں تو شکایات کیوں نہیں ؟ لہذا ہمیں کام کرنے دیں ، ملکی اداروں پر کیچڑ نہ اچھالیں ۔


ای پیپر