PTI challenges NA-75 decision in ECP
کیپشن:   فائل فوٹو
05 مارچ 2021 (13:19) 2021-03-05

اسلام آباد: حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 75 ڈسکہ میں گزشتہ دنوں منعقد ہونے والے ضمنی الیکشن کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا ہے۔

ڈسکہ این اے 75 کے ضمنی الیکشن کا فیصلہ تحریک انصاف کے امیدوار علی اسجد ملہی کی جانب سے سپریم کورٹ میں چیلنج کیا گیا ہے۔ انہوں نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ الیکشن کمیشن کا فیصلہ حقیقت کے برعکس ہے۔ اس الیکشن کے حوالے سے ریکارڈ دستیاب تھا لیکن الیکشن کمیشن نے اس کا جائزہ نہیں لیا۔

علی اسجد ملہی کی جانب سے جاری دراخوست میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے ضمنی انتخابات کرانے کا کوئی جواز نہیں ہے۔ اگر علاقے میں دوبارہ الیکشن کا انعقاد ہوا تو حلقے کی عوام کو دوبارہ لا اینڈ آرڈر کی صورتحال کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

انہوں نے سپریم کورٹ نے ڈسکہ این اے 75 میں دوبارہ سے ضمنی الیکشن کرانے کے فیصلے کو معطل کرانی درخواست کی ہے۔ 


ای پیپر