The global epidemic has claimed the lives of 52 more Pakistanis, with more than 1,500 new case reports
کیپشن:   فائل فوٹو
05 مارچ 2021 (13:06) 2021-03-05

لاہور: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران مزید 52 پاکستانی عالمی وبا میں مبتلا ہو کر اپنی جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ 1500 نئے کیس بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔

این سی او سی کی جانب سے جاری ہونے والے اعدادوشمار میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ روز ملک بھر میں 37 ہزار 998 ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے ایک ہزار 79 مثبت کیس سامنے آئے۔

اموات میں حالیہ اضافے کے بعد ملک بھر میں عالمی وبا سے ہلاکتوں کی تعداد 13 ہزار 128 ہو چکی ہے، مجموعی کیسز 5 لاکھ 87 ہزار 014 اور فعال کیسز کی تعداد 17 ہزار 117 ہے۔

اس کے علاوہ رپورٹس ہیں کہ گزشتہ چوبیس گھںٹوں میں ایک ہزار 527 افراد اس مرض کو شکست دینے میں کامیاب بھی ہو چکے ہیں۔

اعدادوشمار کے مطابق صوبہ سندھ میں اس مرض میں مبتلا افراد کی تعداد دو لاکھ، اکیاون ہزار 164 جبکہ اموات کی تعداد چار ہزار چار سو پانچ، صوبہ پنجاب میں مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 75 ہزار 051 اور پانچ ہزار 510 اموات جبکہ جبکہ بلوچستان میں انیس ہزار سے زائد جبکہ 200 ہلاکتیں ہو چکی ہیں۔

صوبہ خیبر پختونخوا میں عالمی وبا سے متاثرہ مریض 73 ہزار 258 جبکہ دو ہزار 99 ہلاکتیں جبکہ آزاد کشمیر میں 10 ہزار 409 افراد اس میں مبتلا ہیں اور ہلاکتوں کی تعداد تین سو آٹھ ہو چکی ہیں۔

گلگت بلتستان میں اب تک چار ہزار 957، ہلاکتیں 102، جبکہ اسلام آباد میں پینتالیس ہزار 078 اور 504 لوگ انتقال کر چکے ہیں۔


ای پیپر