عمر ان صاحب! عزت کا ایک ہی راستہ ہے نئے الیکشن کرائیں : مریم اورنگزیب
کیپشن:   عمر ان صاحب! عزت کا ایک ہی راستہ ہے نئے الیکشن کرائیں : مریم اورنگزیب سورس:   file
05 مارچ 2021 (12:24) 2021-03-05

اسلام آباد : مسلم لیگ ن کی ترجمان  مریم اورنگزیب کا کہنا ہے  کہ عمران صاحب بلوچستان عبدالقادر کو ٹکٹ دینا اور ان کا جیتنا بھی الیکشن کمیشن میں چیلنج کریں۔الیکشن کمیشن میں   چیئرمین سینیٹ کا الیکشن ،، 2018 کا آرٹی ایس بیٹھنا بھی چیلنج کریں۔

                       

مریم اورنگزیب نے ٹو یٹ کیا کہ  آٹا، چینی ، بجلی گیس دوائی ووٹ چور عوام کا اعتماد کھو چکے ہیں اِس لئے عوام میں جانے سے ڈر رہے ہیں ۔ عزت کا ایک ہی راستہ ہے کہ ملک میں نئے الیکشن کرائیں، مزید رسوائی اپنے مقدر میں نہ لکھوائیں۔ اُدھار کا اقتدار اور کرائے کا اعتماد اپنا نہیں ہوتا ۔عمران صاحب اعتماد آپ نے کھویا اور غصہ الیکشن کمیشن پر کیوں؟۔


ای پیپر