China, world, first, country, thousand, billionaires, United States
05 مارچ 2021 (11:28) 2021-03-05

بیجنگ: چین نے امریکا کو پیچھے چھوڑ دیا ، ایک ہزار سے زیادہ ارب پتیوں والا دنیا کا پہلا ملک بن گیا ہے ۔

2021 گلوبل رچ لسٹ کے مطابق ، چین میں مجموعی طور پر ایک ہزار 58 ایسی شخصیات ہیں جن کی دولت ایک ارب امریکی ڈالر سے زیادہ ہے ۔

چینی ارب پتیوں کی یہ تعداد گزشتہ سال کے مقابلے میں 259 زیادہ ہے ۔ عالمی سطح پر اس سال کی فہرست میں 412 نئے ارب پتی شامل ہوئے ہیں ، جس کے بعد دنیا بھر میں ارب پتیوں کی کل تعداد تین ہزار 22 تک پہنچ چکی ہے ۔

واضح رہے کہ چین واحد ملک ہے جس کی معشیت عالمی وبا کے باوجود مستحکم رہی شاہد یہی وجہ ہے کہ ایک طرف جہاں پوری دنیا عالمی وبا کے باعث معاشی مشکلات کا سامنا کر رہی تھی وہی چین میں ارب پتیوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا تھا ۔

عالمی وبا کے دوران مغربی ممالک میں بھی بہت سے ارب پتیوں کی دولت میں اضافہ ہوا ہے ان شخصیات میں جیف بروز اور ایلن مسک نمایاں ہیں جن کی دولت میں اربوں ڈالر اضافہ ہوا اور اسی اضافے کی وجہ سے ایلن مسک دنیا کے امیر ترین آدمی بنے ۔


ای پیپر