52 patients, lives, Pakistan, pandemic, NCOC, WHO
05 مارچ 2021 (11:04) 2021-03-05

لاہور: عالمی وبا سے مزید 52 افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد اموات کی تعداد 13 ہزار ، 128 ہوگئی ۔

ملک بھر میں چوبیس گھنٹے کے دوران 37 ہزار ، 998 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے ایک ہزار ، 579 ٹیسٹ پازیٹو آئے ، جس کے بعد متاثرین کی مجموعی تعداد 5 لاکھ ، 87 ہزار ، 14 تک پہنچ گئی ۔ جبکہ 5 لاکھ ، 56 ہزار ، 769 مریض وبا کو شکست دیکر صحت یاب ہو چکے ہیں ، ابھی بھی فعال کیسز کی تعداد 17 ہزار ، 117 ہے ۔

ڈریپ نے چینی اور روسی ویکسین 60 سال سے زائد عمر افراد کو لگانے کی اجازت دی ہے ، تاہم ویکسین لگنے کے بعد 60 سال سے زائد العمر افراد کو دو دن تک ویکسینیشن سینٹر ہی میں مانیٹر کیا جائے گا ۔

دوسری جانب دنیا بھر میں وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد 11 کروڑ ، 62 لاکھ سے بڑھ چکی ہے جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 25 لاکھ ، 81 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے ، عالمی سطح پر وائرس سے متاثرہ 9 کروڑ ، 18 لاکھ ، 84 ہزارسے زائد مریض صحت یاب ہوچکے ہیں ۔

عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ رواں سال کے آخر تک وبا کے مکمل خاتمے کا امکان نہیں ، تاہم احتیاطی تدابیر سے ہسپتال میں داخلوں اور اموات پر قابو پایا جاسکتا ہے ۔

اٹلی میں کی گئی ایک تحقیق کے مطابق موٹاپے کا شکار افراد کیلئے وبا کی فائزر اینڈ بائیو این ٹیک کی ویکسین کم مؤثر ثابت ہوسکتی ہے ۔

وبا کے بڑھتے کیسز کی وجہ سے کویت میں ایک ماہ کے لیے کرفیو نافذ کیا جائے گا جبکہ اردن میں ایس او پیز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شادی کی تقریب منعقد کیے جانے پر دلہا سمیت 300 مہمانوں کو گرفتار کرلیا گیا ۔


ای پیپر