PSL, local players, Shahid Afridi, PCB, Pakistan, ICC
05 مارچ 2021 (09:04) 2021-03-05

لاہور: سابق کپتان پاکستان کرکٹ ٹیم شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ مشکل گھڑی میں پی ایس ایل کو لوکل کھلاڑیوں سے مکمل کروانا چاہیے ۔

اپنے ٹویٹ میں شاہد آفریدی نے کہا کہ پی ایس ایل نئے ٹیلنٹ کی کھوج کا نام ہے ، پاکستان سپرلیگ شائقین کو بہت محظوظ کرتی ہے ، ان کی مکمل سپورٹ پی ایس ایل کے ساتھ ہے ۔ پی ایس ایل جلد مکمل جوش و جذبہ کے ساتھ دوبارہ شروع کیا جائے گا ۔

انہوں نے مزید کہا کہ عالمی وبا ابھی بھی ہے اس لیے عوام اپنا خیال رکھیں ۔

سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالرحمان نے نیونیوز کے پروگرام پی ایس ایل پویلین میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بائیو سیکور ببل میں ایس اوپیز پر عملدرآمد نہیں کیا گیا ، پی ایس ایل کا التوا صرف بورڈ یا کھلاڑیوں کا نہیں ، پورے پاکستان کا نقصان ہے ۔

فاسٹ بولر شعیب اختر بھی پی سی بی کیخلاف پھٹ پڑے ، بولے جنہوں نے ٹیپ بال کرکٹ نہیں کرائی وہ پی ایس ایل کروا رہے ہیں ، انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ میڈیکل پینل کے خلاف سخت کارروائی ہونی چاہیے ۔

فاسٹ بولر نے کہا کہ پی ایس ایل ملتوی ہونے سے پاکستان کی ساکھ متاثر ہوئی ، انہوں نے کہا وسیم خان پر تنقید بلاجواز ہے ، چیئرمین پی سی بی احسان مانی خود صورتحال کا جواب دیں ۔


ای پیپر