Imad Wasim, wife welcome baby daughter
کیپشن:   فائل فوٹو
05 مارچ 2021 (08:52) 2021-03-05

لاہور: قومی کرکٹر عماد وسیم اور ان کی اہلیہ کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔ دونوں نے اس رحمت پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا ہے۔ عماد وسیم نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے پیغام میں اپنے مداحوں کو یہ خوشخبری سنائی ہے۔

اپنی ٹویٹ میں انہوں نے لکھا کہ الحمدللہ، اللہ پاک نے اپنی رحمت سے ہمیں خوشیوں سے نوازا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس دنیا میں آنکھ کھولنے والی اس ننھی پری کا نام سیدہ عنایہ عماد رکھا گیا ہے۔

خیال رہے کہ عماد وسیم 2019ء میں ثانیہ اشفاق سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔ ان کی اہلیہ برطانوی شہریت کی حامل ہیں۔

عماد وسیم اور ثانیہ اشفاق کا نکاح شاہ فیصل مسجد میں ہوا تھا جس میں صرف قریبی رشتہ داروں، عزیز واقارب اور دوستوں نے شرکت کی تھی۔


ای پیپر