Meghan Markle, Prince Harry, England, Royal family
کیپشن:   فائل فوٹو
05 مارچ 2021 (08:33) 2021-03-05

نیویارک: برطانوی شہزادے ہیری کی اہلیہ میگھن مارکل نے برطانوی شاہی خاندان کو دھمکی دی ہے کہ وہ ان کے بارے میں بے سروپا اور غلط باتیں پھیلانے سے باز آ جائے ورنہ ان کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو جائے گا۔

یہ بات انہوں نے امریکا کی مشہور ٹی وی میزبان اوپرا ونفرے کو ایک انٹرویو کے دوران کہی۔

میگھن مارکل کا کہنا تھا کہ میں اور میرے خاوند نے اپنی شاہی حیثیت کو مکمل طور پر چھوڑ دیا ہے، اب ان کے پاس بہت سے اعزازات نہیں ہیں۔ اب برطانیہ کا شاہی خاندان ہم سے کیا توقع کرتا ہے کہ ہم ان کے بارے میں اور کیا کریں؟

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے بارے میں مسلسل غلط بیانیوں اور جھوٹی باتوں کے باوجود ہم نے چپ سادھ رکھی ہے لیکن ہم کب تک اس صورتحال میں رہ سکتے ہیں، شہزادہ ہیری اور میرے صبر کا پیمانہ کسی نہ کسی دن تو لبریز ہو سکتا ہے۔ اگر ان کیخلاف برطانوی شاہی خاندان کی جانب سے جاری پروپگینڈہ بند نہ کیا گیا تو وہ سچ بولنے پر مجبور ہو جائیں گے۔

خیال رہے کہ برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی میں ایک خبر چھپی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ میگھ مارکل نے شاہی دربار سے منسلک لوگوں کو ہراساں کیا اور دھمکیاں دیں، اس واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ خبر خود بکنگھم پیلس کی جانب سے جاری کی گئی تھی۔

خیال رہے کہ ابھی میڈیا میں اس انٹرویو کی چند جھلکیاں ہی میڈیا پر نشر کی جا رہی ہیں، میگھن مارکل اور شہزادہ ہیری کا مکمل انٹرویو ہفتے کے روز نشر ہوگا۔

یہ بات ذہن میں رہے کہ برطانوی شہزادہ ہیری نے امریکی اداکارہ میگھن مارکل سے شادی کی ہے۔ دونوں نے بہت سوچ بچار کے بعد 2020ء میں شاہی خاندان سے اپنا تعلق توڑنے کا اعلان کرتے ہوئے تمام مراعات کو واپس کرنے کا اعلان کر دیا تھا۔


ای پیپر