Turkish helicopter crashes, killing 10, including top military officer
کیپشن:   فائل فوٹو
05 مارچ 2021 (07:43) 2021-03-05

انقرہ: ترکی میں گزشتہ روز ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں ایک فوجی ہیلی کاپٹر کے تباہ ہونے سے 10 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں ایک لیفٹیننٹ جنرل سمیت 10 فوجی شامل ہیں۔

ترکی کی وزارت دفاع نے اس حادثے کی تصدیق کی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ حادثہ اتنا خطرناک تھا کہ ہیلی کاپٹر گرتے ہی 10 فوجی موقع پر ہلاک ہو گئے جبکہ ایک کو طبی امداد کیلئے ہسپتال لے جایا گیا تاہم وہ بھی جانبر نہ ہو سکا۔

یہ افسوسناک حادثہ ترکی کے مشرقی صوبے بتلیس کے تاتوان شہر کے قریب پیش آیا۔

ترک حکام کی جانب سے جاری ابتدائی رپورٹ میں ہیلی کاپٹر کے تباہ ہونے کے واقعے کو حادثہ قرار دیا گیا ہے تاہم دیگر پہلوؤں پر بھی تفتیش کی جا رہی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثے کا شکار ہیلی کاپٹر میں ایک لیفٹیننٹ جنرل اور دیگر 9 فوجی سوار تھے۔ یہ ہیلی کاپٹر بینگول کے علاقے سے تاتوان کی جانب جا رہا تھا کہ اچانک اس سے رابطہ منقطع ہو گیا اور بعد ازاں حادثے کی اطلاع ملی۔

ترکی میڈیا کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والی اعلیٰ فوجی افسر کا نام لیفٹیننٹ جنرل عثمان ارباز ہے، جو کمانڈر آٹھویں کور تھے۔


ای پیپر