’میرا جسم میری مرضی ‘مولانا فضل الرحمن کا حیران کن ردعمل سامنے آگیا
05 مارچ 2020 (21:29) 2020-03-05

ملتان :میر ا جسم میری مرضی ،پورے پاکستان میں اس ایشو کو لے کر ایک نئی بحث چھڑی ہو ئی ہے ،جس میںہر شعبہ سے تعلق رکھنے والے لوگ اپنی اپنی آرادے رہے ہیں ،اس سلسلے میں مولانا فضل الرحمن نے گفتگو کرتے ہوئے کہا میرا جسم میری مرضی صرف فحاشی ہے.

ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آئین، قانون اورتہذیب اس کی اجازت نہیں دیتی، یہ نعرہ صرف ایک فیصد طبقے کا ہے۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ عورت مارچ باہرکا ایجنڈا ہے، یہ کون سا حق مانگ رہے ہیں؟

مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ وراثت، جائیداد اور معاش میں اسلام نے عورت کو حصہ دیا ہے تاہم کچھ لوگ ملک کو زمانہ جہالت کی طرف لے جارہے ہیں۔


ای پیپر