نواز شریف کو دوسرا ہارٹ اٹیک !
05 مارچ 2020 (20:16) 2020-03-05

اسلام آباد :نوا ز شریف کو دوسرا ہارٹ اٹیک حکومتی تحویل میںہوا ،حکومتی نمائندے نواز شریف کی صحت سے متعلق ہمیشہ غلط بیانی سے کام لیتے رہے ۔

مسلم لیگ ن کے رہنمائوں میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ نواز شریف کو دوسرا ہارٹ اٹیک حکومتی تحویل میں ہی ہوا ،لیگی رہنمائوں کا کہنا تھا کہ حکومتی رہنمائوں نے نواز شریف کی صحت سے متعلق غلط بیانی سے کام لیا ،انہوں نے وزیر اعظم عمران خان سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا ، نواز شریف کی ضمانت سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ اس میں توسیع کیلئے ہم قانونی راستہ اپنائیں گے ۔

مصدق ملک نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے کابینہ کو بتایا کہ انہوں نے نواز شریف کی صحت سے متلق معلومات حاصل کی ہیں انہیں علاج کے لئے لندن بھیجنا ضروری ہے، نواز شریف کے پلیٹ لیٹس گر رہے تھے، حکومت کی تحویل میں نوازشریف کو دوسرا ہارٹ اٹیک ہوا ، پوری پنجاب حکومت نواز شریف کے مرض کی تشخیص پر لگی رہی۔ 

عطااللہ تارڑ نے کہا کہ وزارت داخلہ نے نواز شریف کا علاج کرنے والے ڈاکڑز کے بنک اکاؤنٹس تک چھان بین کی، نواز شریف کا لندن کے مختلف ہسپتالوں میں علاج ابھی بھی جاری ہے۔


ای پیپر