انڈیا میں گائے کے پیشاب سے کرونا وائرس کا علاج
05 مارچ 2020 (18:55) 2020-03-05

نئی دہلی: بھارت کی حکمران جماعت بی جے پی سے تعلق رکھنے والی بھارتی سیاست دان ثمن ہری پایہ نے گائے کے پیشاب اور گوبر کے استعمال کو کورونا وائرس کا علاج قرار دے دیا۔ اگر گئو ماتا کا گوبر استعمال کرتے ہوئے اگر ہون پوجا کا اہتمام کیا جائے تو چین کی فضا کورونا سے پاک ہو سکتی ہے، ہماری سرکار بھی ایسے اقدامات اٹھائے۔

                                                                                                             

تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں طبی ماہرین کرونا وائرس کا علاج ڈھونڈے میں مصروف ہیں جب سب سے بڑی جمہوریت کے دعویدار انڈیا میں حکومت بھارتی جنتا پارٹی نے رہنما ثمن ہری پایہ نے ایک ایسا علاج بتایا ہے کہ دنیا انگشت بدنداں رہ گئی ہے۔ ثمن ہری یاپہ نے کہا ہے کہ ہوا کے ذریعے پھیلنے والی اس بیماری کا علاج گا ماتا کے پیشاب اور گوبر کا استعمال ہے۔ اگر گئو ماتا کا گوبر استعمال کرتے ہوئے اگر ہون پوجا کا اہتمام کیا جائے تو چین کی فضا کورونا سے پاک ہو سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہندو رشی نے گائے کا گوب استعمال کرکے ہون پوجا کی تھی جس کے ذریعے 05 کلومیٹر تک کے علاقے کی فضا پاک ہو گئی تھی۔ ہماری حکومت کو بھی اس پوجا کا اہتمام کرنا چاہیے۔ گائے کا پیشاب اور گوبر کے ذریعے کینسر کا علاج بھی ممکن ہے، آیورویدک طریقہ علاج میں بھی گوبر کے ذریعے اس موذی مرض کا علاج کیا جاتا ہے۔


ای پیپر