خلیل الرحمن ایک ٹکے کا بھی نہیں رہا : ریشم
05 مارچ 2020 (17:49) 2020-03-05

لاہور: فلم اور ٹی وی کی معروف اداکارہ ریشم نے خلیل الرحمان قمراورماروی سرمد تنازع پر اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دو ٹکے کا ڈائیلاگ لکھنے والا آج ایک ٹکے کا بھی نہیں رہا۔

                                                                                                               

ایک انٹرویو میں ممتاز اداکارہ ریشم اپنی ہی انڈسٹری کے بڑے رائٹر سے براہ راست اختلاف کرتے ہوئے سب کو حیران کر دیا۔ ریشم اپنی دبنگ رائے کے حوالے سے جانی جاتی ہیں انہوں نے کہا کہ کہا خلیل الرحمان قمر ہمارے ملک کا بہت بڑا نام ہیں، جتنی عزت اللہ تعالی نے ان کو اس وقت دی ہے وہ کم ہی کسی رائٹر کے حصے میں آتی ہے۔

اداکارہ ریشم نے خلیل الرحمان کے حال ہی میں سپر ہٹ ہونے والے ڈرامے میرے پاس تم ہو کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس ڈرامے کا ایک ڈائیلاگ بہت مشہور ہوا دو ٹکے کی عورت کے لیے آپ مجھے 50 ملین دے رہے تھے تو میں کہتی ہوں یہ دو ٹکے کی عورت کا ڈائیلاگ لکھنے والا خلیل الرحمان قمر خود آج ایک ٹکے کا بھی نہیں رہا۔


ای پیپر