پنجاب میں اب تک کتنے کرونا وائرس کے مریض سامنے آئے ،تازہ ترین اطلاعات
05 مارچ 2020 (17:48) 2020-03-05

 لاہور :وزیر اعلیٰ پنجاب نے کرونا وائرس کے اجلاس میں بریفنگ کے بعد واضح کیا کہ ابھی تک پنجاب میں کوئی کرونا وائرس کا مریض رپورٹ نہیںہوا ، عثمان بزدار نے بتایا کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے 5 مریض ہیں اور پنجاب میں وائرس کا کوئی مریض نہیں ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ صوبے میں3 اسپتال مکمل تیاری کے ساتھ مختص کردیے ہیں، صوبے کے بنیادی مراکز صحت میں بھی انتظامات موجود ہیں اور پنجاب میں جہاں ائیرپورٹ ہیں وہاں50 یونٹ بنائے گئے ہیں، اس کےعلاوہ حکومت نے فوری طورپر 23 کروڑ سے زیادہ فنڈزجاری کردیے ہیں۔

عثمان بزدار نے بتایا کہ کابینہ کمیٹی برائےکورونا وائرس روانہ معاملات کو مانیٹرکرتی ہے اور وائرس سے نمٹنے کے لیے فوجی حکام سے بھی میٹنگ ہوچکی ہے۔


ای پیپر