کراچی میں افسوسناک واقع ،6 افراد زندگی کی بازی ہار گئے
05 مارچ 2020 (17:44) 2020-03-05

کراچی : کراچی کے علاقے گولیمار میں تین رہائشی عمارتیں گرنے سے کم از کم 6 افراد زندگی کی بازی ہا رگئے ۔

کراچی کے علاقے گولیمار نمبر 2 میں تین رہائشی عمارتیں گرنے سے 6 افراد جاں بحق اور متعدد افراد زخمی ہو گئے ،عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ پہلے 5 منزلہ عمارت زمین میں دھنسی جس کا ملبہ گرنےسے دو مزید عمارتیں متاثر ہوئیں،گرنے والی عمارت پر مزید ایک فلور ڈالا جارہا تھا، علاقہ مکینوں نے مالک کو منع بھی کیا تھا لیکن اس نے ایک نہ سنی،عمارت میں گراؤنڈ فلور پر کلینک تھا اور ملبے میں کلینک میں آئے مریضوں کے بھی دبے ہونے کا خدشہ ہے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور امدادی کارروائیاں شروع کردیں جب کہ علاقہ مکینوں نے بھی امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا اور سریے کاٹ کر ملبے کو ہٹایا گیا،اس کے علاوہ ریسکیو آپریشن کے لیے بھاری مشینری بھی طلب کی گئی ہے جب کہ پاک آرمی کے جوانوں نے بھی ریسکیو آپریشن میں حصہ لیا۔


ای پیپر