کرونا وائرس سنگین صورتحال اختیار کر گیا،ہنگامی طور پر سکول بند کرنے کا حکم
05 مارچ 2020 (17:11) 2020-03-05

لاہور :کروناوائرس دن بدن شدت اختیار کر رہے ،جس کے پیش نظر 13 ممالک میں ہنگامی صورتحال کے پیش نظر سکول بند کر دئیے گئے ،اقوام متحدہ کے ادارے یونیسکو کے مطابق وائرس کی وجہ سے 13 ملکوں میں سکول بند کر دئیے گئے ہیں ،اب تک 29 کروڑ بچے سکول جانے سے محروم ہیں۔

دوسری جانب سعودی عرب میں کورونا وائرس کے دوسرے کیس کی تصدیق ہوگئی ہے جس کے بعد سعودی حکومت نے اپنے شہریوں پر بھی عمرہ کرنے پر پابندی لگا دی۔

پاکستان میں اس وقت کورونا وائرس کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 5 ہے جن میں سے دو مریضوں کا تعلق کراچی، دو کا اسلام آباد اور ایک کا گلگت بلتستان سے ہے۔


ای پیپر