فائل فوٹو

ہر عورت چھ بچے پیدا کرے، وینزویلا کے صدر کی اپیل
05 مارچ 2020 (13:53) 2020-03-05

کراکس : وینزویلا کے صدر نکولس مدورو نے خواتین سے اپیل کی ہے کہ وہ ملک کی بہتری کے لیے چھ چھ بچے پیدا کریں۔

میڈیارپورٹس کے مطابق خواتین سے متعلق نیشنل ہیلتھ کیئر پلان کے فروع کے لیے ایک ٹی وی پروگرام میں صدر نے عورتوں سے کہا کہ وہ بچے پیدا کرتی رہیں۔ صدر مدورو نے کہا کہ خدا آپ پر رحمت عطا فرمائے کہ آپ چھ چھ ننھے منے لڑکے لڑکیوں کو پیدا کریں۔

انہوں نے کہا کہ ہر عورت کو کم از کم چھ بچے پیدا کرنے چاہئیں۔


ای پیپر