فائل فوٹو

محکمہ موسمیات نے ہفتے تک مزید بارشوں کا الرٹ جاری کر دیا
05 مارچ 2020 (10:36) 2020-03-05

لاہور، اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت کئی شہروں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے، خیبر پختونخوا میں بھی بادل خوب برسے۔

محکمہ موسمیات نے ہفتے تک مزید بارشوں کا الرٹ جاری کر دیا، اسلام آباد، خیبر پختو نخوا، پوٹھوہار اور کشمیر میں موسلادھار بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

ملک کے بیشتر علاقوں میں گھنے بادلوں کے ڈیرے، کہیں ہلکی، تو کہیں تیز بارش ہوئی۔ راولپنڈی ، لا ہور، شیخوپورہ سمیت پنجاب کے مختلف حصوں میں بادل وقفے، وقفے سے برس رہے ہیں۔ دیپالپور، پتوکی، پھولنگر، خانقاہ ڈوگراں، شیرگڑھ، ونیکے تارڑ، ننکانہ، اوباڑو اور منڈی احمد آباد میں بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔

ہرنائی، توبہ اچکزئی سمیت بلوچستان کے شمال مشرقی علاقوں میں بادل جم کر برسے کوئٹہ میں بھی رم جھم ہوتی رہی، سوات، مردان سمیت خیبر پختونخوا میں بھی بادل گرجتے ، برستے رہے۔ آزاد کشمیر میں بھی گزشتہ روز سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ وادی نیلم اور لیپہ میں برفباری بھی ہوئی۔


ای پیپر