نریندر مودی کے ذہن پر پاکستان سوار ہو گیا
05 مارچ 2019 (19:05) 2019-03-05

کوچی : بھارتی وزیر اعظم کے ذہن پر پاکستان سے دفاعی میدان سے شکست کے بعد ایسا اثر ہوا ہے کہ وہ بولنا کچھ چاہ رہے ہوتے ہیں اور بولتے کچھ اور ہیں۔ آج ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے ذکر کرنا تھا بھارتی شہر کوچی کا مگر وہ بولتے رہے کراچی ۔

ایک ہسپتال کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے ہسپتال میں استعمال ہونے والا فری کارڈ دکھایا اور ساتھ کہا کہ یہ کارڈ دکھا کر آپ مفت علاج کیلئے ملک کے کسی بھی ہسپتال میں جا سکتے ہیں چاہے وہ کولکتہ ہو یا پھر کراچی ۔ یہاں پر ہی مودی نے بس نہیں کی بلکہ کہا کر اگر آپ فری علاج کرانے چاہتے ہیں تو کراچی چلے جائیں۔

جب مودی کو احساس ہوا کہ ان سے کیا غلطی ہو رہی ہے تو انہوں نے اس کیلئے جو وضاحت کی اس نے انہیں مزید پھنسا دیا۔ مودی نے کہا کہ کیونکہ آج کل ان کے ذہن پر پاکستان سوار ہے تو اس وجہ سے وہ ’’کوچی ‘‘ کو ’’کراچی‘‘ بول گئے۔


ای پیپر