بی جے پی کی ویب سائٹ ہیک ٗ مودی کو پیغام
05 مارچ 2019 (18:43) 2019-03-05

لاہور : پاک بھارت کشیدگی میں جیسے ہی اضافہ ہوا بھارتی ہیکروں کی طرف سے اہم پاکستانی ویب سائٹس کو ہیک کر لیا گیا ۔ روزنامہ نئی بات کی ویب سائٹ بھی انہیں ویب سائٹس میں سے ایک تھی جس کو بھارتی ہیکروں نے نشانہ بنانا ضروری سمجھا لیکن اب بھارت میں ہیکروں کی طرف سے وہاں کی سب سے اہم ویب سائٹ ہی ہیک کر لی گئی ہے ۔ بھارتی حکمران جماعت بی جے پی کی ویب سائٹ کو ہیکروں کی طرف سے ہیک کر لیا گیا ہے ۔

آئی ٹی کے ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارت کی حکمران جماعت کی ویب سائٹ کسی بھی بیرون ہاتھ کا کام نہیں بلکہ یہ انڈیا میں مودی کی انتہا پسندی پالیسیوں سے تنگ آئے ہوئے کسی فرد کا ہاتھ ہے۔ بھارتی جنتا پارٹی کی ویب سائٹ پر مودی کی مضحکہ خیز تصویر لگا دی گئی اور پھر وہاں پر ایک گانا پلے کر دیا  گیا۔ 

ہیکرز کی طرف سے ویب سائٹ کے مرکزی پیج پر لکھا گیا ہے کہ مودی عوام کو پاگل بنانا بند کرے اور ابھی ایسے بہت سے جواب آنا باقی ہے۔ یہ خبر پوسٹ کرنے تک ویب سائٹ پر بہت محنت کے بعد مودی کی تصاویر ہٹا دی گئی ہے لیکن ویب سائٹ ابھی تک آپریشنل نہیں کی جا سکی ہے۔


ای پیپر