پنجاب پولیس کی وردی کے رنگ میں تبدیلی کی منظوری
05 مارچ 2019 (18:01) 2019-03-05

لاہور: (ن) لیگ کی حکومت کے بعد اب پی ٹی آئی کی حکومت کو بھی پنجاب پولیس کی یونیفارم کا رنگ اچھا نہیں لگ رہا اور انہوں نے اسے تبدیل کرنے کا اعلان کرنے کے بعد اب عملی طور پر اس پر عمل بھی شروع کر دیا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے اس حوالے سے منظوری بھی دے ڈالی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب پولیس کی پرانی وردی کالے رنگ کی تھی جسے (ن)لیگ کی حکومت نے تبدیل کر کے خاکی رنگ کی کر دیا تھا مگر اب پی ٹی آئی کی حکومت نے شرٹ کا رنگ لائن بلیو اور پینٹ کا کلر ڈارک کر دیا ہے۔

اس سلسلہ میں آج وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے وردی کی تبدیلی کی منظوری بھی دے ڈالی ہے ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے پنجاب پولیس کے سافٹ امیج میں اضافہ ہو گا ۔


ای پیپر