میں استعفیٰ نہیں دے رہا : فیاض الحسن چوہان
05 مارچ 2019 (16:24) 2019-03-05

لاہور:صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ میں استعفیٰ نہیں دے رہا اور نہ مجھ سے استعفیٰ مانگا گیا ہے ٗ مجھے محتاط بیان دینے کا کہا گیا ہے اور میں نے اپنی بیان میں ہندو مذہب یا ہندو برادری کو نہیں بلکہ بھارتی فوج اور بھارتی میڈیا کو مخاطب کیا تھا ۔

اپنے وضاحتی بیان میں فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ اگر ان کے بیان سے پاکستان میں ہندو برادری کی دل آزاری ہوئی ہے تو وہ اس پر شر مندہ ہیں اور معذرت خواہ ہیں۔ ہم سب پاکستانی ہیں اور سب اقلیتیں کا پاکستان پر برابر حق ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ میں نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی ٗ بھارتی فوج اور انڈین میڈیا کو ٹارگٹ کرنے کی کوشش کی تھی اور میرا مخاطب کوئی مذہب یا کوئی مخصوص برادری نہیں تھی۔  میرا مقصد صرف یہ تھا کہ بتا دوں کہ ساری پاکستانی قوم ہر سازشی آواز کے سامنے سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن جائیں گے۔


ای پیپر