وزیراعظم بھی جھوٹی گواہی کیخلاف مہم میں چیف جسٹس کے ہمنوا بن گئے

اسلام آباد: جھوٹی گواہی دینے والوں کو سزا سے متعلق چیف جسٹس کا بیان خوش آئند ہے، خیرمقدم کرتا ہوں، وزیراعظم عمران خان بھی جھوٹی گواہی کے خلاف مہم میں چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کے ہمنوا بن گئے۔
اپنی ٹویٹ میں وزیر اعظم نے جھوٹے گواہوں کی سزا سے متعلق چیف جسٹس کے بیان کا خیرمقدم کیا۔ لکھا سچائی کی طرف سفر دراصل نئے پاکستان کی طرف سفر ہے، اعلیٰ اخلاقی اقدار رکھنے والی قومیں ہی ترقی کرتی ہیں، یہی ریاست مدینہ مسلم تہذیب کی بنیاد ہے۔
جھوٹے گواہوں کو سزا دینے کے حوالے سے چیف جسٹس کے بیان کا خیر مقدم کرتا ہوں۔ سچائی کے رخ پر پیش قدمی ہی نئے پاکستان کی جانب سفر ہے۔ قومیں بلند اقدار کے بل بوتے پر ہی عظمت پاتی ہیں۔ تہذیبِ اسلامی جس میں صداقت کو مرکزی حیثیت حاصل تھی، کی بنیادیں ریاست مدینہ میں اٹھائی گئیں.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) March 5, 2019
واضح رہے کہ گزشتہ روز کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے ریمارکس دیئے تھے کہ 4 مارچ 2019 سے سچ کا سفر شروع ہو گیا، تمام گواہوں کو خبر ہوجائے اگر تھوڑا سا بھی جھوٹ ہو تو گواہ کا سارا بیان مسترد ہوگا۔ قانون کے مطابق جھوٹی گواہی پر عمر قید ہوتی ہے۔