فوٹو بشکریہ فیس بک

جمعرات سے بارش کا نیا سلسلہ شروع ہو گا: محکمہ موسمیات
05 مارچ 2019 (11:19) 2019-03-05

لاہور: ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات سے بارش کا نیا سلسلہ شروع ہو گا جس سے کوئٹہ، ژوب، قلات، مکران، ڈی جی خان، مالاکنڈ، کوہاٹ ڈویژن اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک، بالائی پہاڑی علاقوں میں برف سے رابطہ سڑکیں بند، لوگوں کو آمدو رفت میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

دوسری جانب بلوچستان میں حالیہ بارشوں اور برفباری سے متاثرہ علاقوں میں ریلیف کا کام جاری، رخشان ڈویژن میں پندرہ دیہات اور ایک ہزار افراد متاثر ہوئے۔ قلعہ عبداللہ سٹی میں 200 گھر جبکہ ضلع میں دو ہزار مکان منہدم، بلوچستان حکومت کے مطابق 8 سے 10 ہزار مکانوں کو نقصان پہنچا جبکہ 28 ہزار افراد کو امداد فراہم کی گئی۔


ای پیپر