فوٹو بشکریہ فیس بک

بھارت کو دو ٹوک وارننگ دی اگر میزائل حملے کیا گیا تو منہ توڑ جواب دینگے: شاہ محمود قریشی
05 مارچ 2019 (10:48) 2019-03-05

اسلام آباد: پاکستان نے تو ہمیشہ امن چاہا لیکن بھارت خطے کو جنگ میں جھونکنے کی سازشوں سے باز نہ آیا۔ مکار دشمن نے پاکستان کے امن اقدامات کے باوجود کراچی اور بہاولپور پر میزائل حملے کا منصوبہ بنایا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھارت اور اسرائیل گٹھ جوڑ کو بے نقاب کرتے ہوئے بتایا کہ پانچ اہم مقامات انڈین نشانے پر تھے، لیکن انٹیلی جنس اطلاعات کی بنیاد پر دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا گیا۔ پاکستان نے واضح کر دیا کہ بھارت نے میزائل حملے کی کوشش کی تو بھرپور جواب دینگے۔

پاکستان نے بھارت کو دو ٹوک وارننگ دی اگر میزائل حملے کیا گیا تو منہ توڑ جواب دینگے۔ پاکستان نے دوست ممالک اور عالمی طاقتوں کو بھی بتا دیا بھارت سے امن چاہتے ہیں۔


ای پیپر