فوٹو بشکریہ فیس بک

امریکی صدر نے ایوان نمائندگان کو بھارت کیساتھ ترجیحی تجارت ختم کرنے کیلئے خط لکھ دیا
05 مارچ 2019 (10:18) 2019-03-05

نیویارک: بھارت کی جگ ہنسائی کے بعد رسوائی شروع، امریکی صدر نے ایوان نمائندگان کو بھارت کے ساتھ ترجیحی تجارت ختم کرنے کیلئے خط لکھ دیا۔

ڈونلڈ ٹرمپ کہتے ہیں امریکی مصنوعات کی بھارتی منڈیوں میں مساوی رسائی کی یقین دہانی نہیں کرائی گئی، بھارت پانچ عشاریہ چھ ارب ڈالر کی مصنوعات امریکا میں بغیر ڈیوٹی برآمد کر سکتا تھا۔ امریکی جی ایس پی پروگرام کے تحت بعض ممالک کی اشیا پر ڈیوٹی فری ہے اور بھارت جی ایس پی سے مستفید ہونے والا سب سے بڑا ملک ہے۔

امریکا کی جانب سے جی ایس پی کا درجہ تجارتی ایکٹ 1974 کے تحت دیا جاتا ہے، ترقی پذیر ممالک میں اقتصادی نمو کیلئے پروگرام پر 1976 سے عمل جاری ہے۔


ای پیپر