دو طیارے تباہ کرا کے بھی مودی کے ہوش ٹھکانے نہ آئے
کیپشن:   فوٹو بشکریہ فیس بک
05 مارچ 2019 (09:54) 2019-03-05

نیو دہلی: مسلسل ناکامیوں سے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی ہوش ہی کھو بیٹھے۔ رافیل طیاروں کا ذکر کرکے بھارتی فوج کی ناکامی قبول کرنے والے، مودی جی اسی ناکارہ فوج پر اترانے لگے، کہا فوج نہیں بلکہ بھارتی سیاستدانوں کے باعث بھارت کی بدنامی ہو رہی ہے۔

عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے نریندر مودی نے کہا کہ بھارتی سیاستدان جو کہتے ہیں پاکستان میں ہیڈلائن بن جاتی ہے، بھارتی سیاستدانوں کے باعث پاکستان کی پارلیمنٹ میں چرچے ہو رہے ہیں ایسی باتیں بولی جا رہی ہیں جن سے پاکستان میں تالیاں بجائی جا رہی ہیں۔

ناکامی کا غصہ یہ کہہ کر نکالا کہ چن چن کر بدلہ لوں گا، بوکھلائے بھارتی وزیراعظم مستقبل میں کارروائیوں کا کہہ کر جلسے میں عوام کو طفل تسلیاں دیتے رہے۔


ای پیپر