بولی وڈ ورسٹائل اداکار عرفان خان خطرناک مرض میں مبتلا ہوگئے
05 مارچ 2018 (23:08)

ممبئی : بولی وڈ ورسٹائل اداکار عرفان خان اپنی منفرد اداکاری اور کرداروں کی وجہ سے جانے جاتے ہیں، تاہم ان دنوں وہ پریشانی کا شکار ہیں۔اگرچہ جلد ہی عرفان خان بولی وڈ فلم ’بلیک میل‘ میں نظر آئینگے ، جس کا گانا ’پٹولا‘ گزشتہ روز 4 مارچ کو جاری کیا گیا تھا۔تاہم اداکار کے مداحوں کے لیے بری خبر یہ ہے کہ وہ خطرناک مرض میں مبتلا ہوگئے ہیں، جس کی تصدیق خود انہوں نے اپنی ایک ٹوئیٹ کے ذریعے کی۔

عرفان خان نے ٹوئیٹ کی کہ وہ اور اس کے دوست و اہل خانہ انہیں لاحق ہونے والی خطرناک بیماری کا صحیح پتہ لگانے میں مصروف ہیں اور انہیں جیسے ہی پتہ چلے گا وہ خود ہی مداحوں کو اس بات سے آگاہ کریں گے۔ اداکار نے اپنے مداحوں اور عام افراد کو درخواست کی کہ ان کی صحت اور بیماری سے متعلق قیاس آرائیوں اور افواہوں سے گریز کیا جائے۔


عرفان خان کا کہنا تھا کہ وہ گزشتہ 15 روز سے طبیعت میں خرابی محسوس کر رہے ہیں اور انہیں ابتدائی طور پر پتہ چلا ہے کہ وہ کسی خطرناک یا موذی مرض میں مبتلا ہیں۔تاہم انہوں نے واضح کردیا کہ ابھی مکمل طور پر اس بات کا پتہ نہیں چلا کے انہیں کون سی بیماری لاحق ہے اور وہ کس اسٹیج پر پہنچ چکی ہے۔دوسری جانب اطلاعات ہیں کہ عرفان خان کی طبیعت ناساز ہونے کی وجہ سے ان کی آنے والی ایکشن تھرلر فلم ’سپنا دی دی‘ کی شوٹنگ منسوخ کردی گئی۔


ای پیپر