برطانیہ کے برمنگھم ایئر پورٹ پر طوفانی ہواﺅں نے طیاروں کی لینڈنگ مشکل بنا دی
05 مارچ 2018 (22:40)

برمنگھم : برطانیہ کے برمنگھم ایئر پورٹ پر طوفانی ہواﺅں نے طیاروں کی لینڈنگ مشکل بنا دی ، تیز ہواﺅں کے باعث مسافر طیارے لینڈنگ کے وقت ڈولتے نظر آئے۔ائیر پورٹ پر تیزرفتار سے چلنے والی ہواﺅں نے طیارے کےلئے کٹھن صورتحال پیدا کر دی ۔

برمنگھم ائیر پورٹ میں یہ صورت حال اس وقت پیش آئی جب طیارے لینڈنگ کیلئے رَن وے کی جانب بڑھنے لگے۔متعدد طیارے طوفانی ہوا کے سبب اپنا توازن برقرار نہ رکھ سکے اور لینڈنگ کے دوران ہوا میں ڈولتے ہوئے نظر آئے۔بمشکل لینڈنگ کو کامیابی سے ممکن بنا کر ماہر پائلٹس نے نہ صرف مسافروں کی زندگی کو محفوظ بنایا بلکہ اپنی پیشہ وارانہ مہارت کا بھی ثبوت پیش کیا۔


ای پیپر