احد چیمہ سے لیپ ٹاپ سکیم کی بھی تحقیقات شروع
05 مارچ 2018 (22:27) 2018-03-05

لاہور : نیب لاہور نے احد چیمہ کی بطور سیکریٹری ہائیر ایجوکیشن تعیناتی کے دوران شروع ہونے والی لیپ ٹاپ اسکیم کی تحقیقات بھی شروع کردی ہیں۔ ذرائع کے مطابق احد چیمہ سے لیپ ٹاپ سکیم میں بھی مبینہ کرپشن کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

نیب ذرائع کے مطابق احد چیمہ پر الزام ہے کہ انہوں نے نجی کمپنی سے 20 ہزار والا لیپ ٹاپ 38 ہزار میں خریدا اور محکمہ ہائیر ایجوکیشن نے رسیدیں 38 ہزار روپے کے حساب سے تیار کیں۔ لیپ ٹاپ کی قیمت کی مد میں پنجاب بینک کی سکیرٹریٹ برانچ سے کمپنی کو ایک ارب 65 کروڑ کی ادائےگی کی گئی ۔


ای پیپر