اچھا کھیل کر کم بیک کرینگے :کوئٹہ گلیڈ ی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد
05 مارچ 2018 (20:57) 2018-03-05

دبئی : کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ پاکستان سپر لیگ اب تک اپنی ٹیم کی کارکردگی پر مایوسی ہے لیکن اچھا کھیل پیش کر لیگ میں کم بیک کریں گے۔پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن میں پوائنٹس ٹیبل پر ملتان سلطانز اور کراچی کنگز 5 میچز میں 7 پوائنٹس کے ساتھ بالترتیب پہلے اور دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔جب کہ دفاعی چیمپئن پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ 5 میچز میں 6، 6 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ 4 پوزیشن پر ہیں۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی 5 میچز میں 4 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں پوزیشن ہے جبکہ لاہور قلندرز کسی بھی میچ میں کامیابی حاصل کرنے میں ناکام رہی ہے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ ابھی تک پاکستان سپر لیگ بہت اچھے انداز میں آگے جا رہی ہے، ٹورنامنٹ کا دوسرا رائونڈ ابھی شروع ہوا ہے جس میں جتنے بھی میچز ہوں گے وہ سب زبردست ہوں گے۔ٹیم کی ٹاپ 4 پوزیشن سے آئوٹ ہونے پر ان کا کہنا تھا کہ ٹیم کی کارکردگی پر مایوسی ضرور ہے لیکن ابھی ٹورنامنٹ باقی ہے اور امید ہے کہ اچھا کھیل پیش کرکے کم بیک کریں گے۔


ای پیپر