انٹر بینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافہ
05 مارچ 2018 (18:38)

کراچی: انٹر بینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافہ جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر ، یورو ، برطانوی پونڈ ،سعودی ریال اور یو اے ای درہم کی قدر میں کمی اور چینی یو آن کی قدر میں استحکام رہا ۔ فار ایکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق پیر کو روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں ایک پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 110.57 روپے سے بڑھ کر 110.58 روپے اور قیمت فروخت 110.67 روپے سے بڑھ کر 110.68 روپے ہو گئی ۔ اوپن کرنسی مارکیٹ میں پیرکو امریکی ڈالر کی قدر میں 20پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ، جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید111.90روپے سے گھٹ کر111.70روپے اور قیمت فروخت112.20روپے سے گھٹ کر112.00روپے ہوگئی۔

پیرکو یورو کی قدر میں 30 پیسے اور برطانوی پونڈ کی قدر میں 50 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ، جس کے نتیجے میں باالترتیب یورو کی قیمت خرید 137.30 روپے سے گھٹ کر 137.00 روپے اور قیمت فروخت 138.80 روپے سے گھٹ کر 138.50 روپے جبکہ برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 154.00 روپے سے گھٹ کر 153.50 اور قیمت فروخت 155.50 روپے سے گھٹ کر 155.00 روپے ہو گئی ۔ پیر کو سعودی ریال کی قیمت میں 5 پیسے اور یو اے ای درہم کی قدر میں 10 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ، جس کے نتیجے میں باالترتیب سعودی ریال کی قیمت خرید 29.75 روپے سے گھٹ کر 29.70 روپے اور قیمت فروخت 30.00 روپے سے گھٹ کر 29.95 روپے اور یو اے ای درہم کی قیمت خرید 30.45 روپے سے گھٹ کر 30.35 روپے اور قیمت فروخت 30.70 روپے سے گھٹ کر 30.60 روپے ہو گئی ۔ پیر کو اوپن کرنسی مارکیٹ میں چینی یوآن کی قیمت خرید 17.50 روپے اور قیمت فروخت 18.30 روپے پر مستحکم رہی ۔


ای پیپر