سینیٹ چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کیلئے بلاول بھٹو کا عمران خان سے رابطہ
05 مارچ 2018 (18:31) 2018-03-05

اسلام آباد:ماضی کے ایک دوسرے کے بڑے مخالف آج ایک دوسرے سے ہاتھ ملانے کیلئے تیار۔جی ہاں سینٹ انتخابات کے نتائج سامنے آنے کے بعد ہرطرف ہلچل مچ گئی ۔ن لیگ کو شکست دینے کیلئے چیئرمین پیپلزپارٹی بھی متحرک نظر آتے ہیں اس سلسلے میں پیپلزپارٹی نے چیئرمین اورڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب میں اشتراک کیلئے پی ٹی آئی سے رابطے شروع کردیے، چیئرمین پیپلزپارٹی نے پی ٹی آئی کو ڈپٹی چیئرمین کی سیٹ دینے کی پیشکش بھی کردی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پیپلزپارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے چیئرمین اور دپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کیلئے رابطے بڑھا دیے ہیں۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے پی ٹی آئی کو ڈپٹی چیئرمین کی سیٹ دینے کی آفر بھی کردی ہے۔ بلاول بھٹو نے عمران خان کوپیغام پہنچایا ہے کہ اپوزیشن کی بڑی جماعتوں نے چیئرمین اورڈپٹی چیئرمین کیلئے اشتراک نہ کیا تون لیگ کو فائدہ ہوگا۔ پی ٹی آئی کے رابطہ کاروں نے پیپلز پارٹی کی پیشکش اعلیٰ قیادت تک پہنچانے پراتفاق کیا ہے۔ذرائع پیپلزپارٹی کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کی پیشکش پر پی ٹی آئی کے مثبت جواب کی توقع ہے۔ تحریک انصاف کے رہنماو¿ں نے عمران خان کو قائل کرنے کی کوششوں کا وعدہ کیا ہے۔


ای پیپر