بجلی چور ہو جائیں ہو شیار ،آگئے نئے سم کارڈ والے میٹر
05 مارچ 2018 (18:22)

لاہور:پاکستان میں آئے روز بہتر سے بہتر ہوتی لوڈ شیڈنگ کیلئے حکومتی اقدامات سامنے آرہے ہیں۔لوڈ شیڈنگ کے جن کو قابو میں رکھنے کیلئے حکومت حکمت عملی بناتی رہتی ہے ۔ بجلی چور ی لوڈ شیڈنگ کا سب سے بڑا المیہ ہے ۔جس کو روکنا حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔اسی سلسلے میں حکومت نئے بجلی کے میٹر متعارف کروا رہی ہے جس سے بجلی چوروں سے کافی حد تک بچا جا سکے گا ۔

سم کارڈ والا بجلی کا میٹر متعارف کرا نے کی جانب عملی پیشرفت کی گئی ہے ،جلد تنصیب کا مرحلہ شروع کیا جائے گا۔ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بجلی چوری کی روک تھام کیلئے نیا نظام متعارف کرایا جارہا ہے جس کے تحت گھروں میں سم کارڈ والا جدید میٹر نصب کیا جائے گا۔بیلنس ختم ہوجانے پر بجلی از خود منقطع ہوجائے گی اور دوبارہ کارڈ ڈالنے پراس کی بحالی ہو سکے گی۔بتایا گیا ہے کہ میٹرکی قیمت صارفین سے وصول کی جائے گی اور نہ لگوانے کی صورت میں کنکشن منقطع کر دئیے جائیں گے۔


ای پیپر