”گوادر پاکستان کا دروازہ“لندن کی بسوں پر تشہیری مہم کا آغاز
05 مارچ 2018 (18:14)

لندن: پاکستان دشمنوں کیلئے ایک آنکھ نہ بھانے والا سی پیک شروع سے ہی خبروں میں نظر آتا ہے ۔جوں جو ں وقت گزر رہا ہے پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت مل کر اس کو آگے بڑھانے کی سر توڑ کوششیں کر رہے ہیں ۔یہ ہی وجہ ہے دنیا بھر کے تمام ممالک کی نظریںا س وقت پاکستان پر جمی ہوئی ہیں ۔ گوادر میں سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے لندن میں بسوں پر تشہیری مہم کا آغاز ہوگیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان کو سرمایہ کاری کے پرکشش مقام کے طور پر پیش کرنے کی یہ مہم ایک ماہ جاری رہے گی جس کے دوران بسوں پر گوادر سے مطابق اشتہار چسپاں کیا گیا ،لال رنگ کی بسوں پر اشتہار میں گوادر کو ابھرتے ہوئے پاکستان کا دروازہ قرار دیا ہے اور ساتھ ہی چائنہ پاکستان انویسٹمنٹ کارپوریشن کا لوگو بھی نمایاں ہے۔

تشہیری مہم کا مقصد برطانوی سرمایہ کاروں کو گوادر میں سرمایہ کاری کے لئے راغب کرنا ہے۔دوسری جانب سماجی رابطہ سائٹ ٹوئٹر پر بھی گوادر میں سرمایہ کاری اور اس حوالے سے لندن میں جاری تشہیری پر تبصرے شروع کر دیئے گئے۔


ای پیپر