گوجر خان میں ٹریفک کا المناک حادثہ ،آٹھ افراد جاں بحق

05 مارچ 2018 (16:43)

راولپنڈی: گوجر خان کے علاقے میں جی ٹی روڈ پر ٹریفک حادثہ ، بس ٹرک سے ٹکرا گئی، آٹھ افراد جاں بحق ، چوبیس شدید زخمی ہسپتال منتقل کر دیے گئے۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق یہ حادثہ گوجر خان کے علاقے میں مین جی ٹی روڑ پر بھائی خان پل کے قریب بس اور ٹرک میں تصادم کی وجہ سے پیش آیا۔ ٹریفک حادثے میں پانچ افراد موقع پر جاں بحق جبکہ تین ہسپتال میں دم توڑ گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق جی ٹی روڈ پر بائی خان پل کے قریب ٹرک کو اوورٹیک کرتے ہوئے مسافربس حادثے کا شکار ہو گئی حادثہ کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور ایمبیولینسوں کے ذریعے حادثے میں زخمی ہونے والے مسافروں کو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں انھیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ڈی ایچ کیو ہسپتال ذرائع کے مطابق بس حادثے میں زخمی ہونے والے مسافروں میں دو خواتین اور تین بچوں سمیت 6 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

مزیدخبریں