بے باک اداکارہ سنی لیون کے گھر جڑواں بچوں کی پیدائش
05 مارچ 2018 (16:26) 2018-03-05

ممبئی: بالی ووڈ انڈسٹری کی بے باک اداکارہ سنی لیون کے چاہنے والوں کیلئے بڑی خوشخبری ،جی ہاں نامور بالی ووڈ اداکارہ سنی لیون کے گھر جڑواں بچوں کی پیدائش ہوئی ہے جس کے بعد وہ ایک سال کے اندر تین بچوں کی ماں بن گئی ہیں۔

بھارتی فلم انڈسٹری کی بے باک اداکارہ سنی لیون ایک بار پھر ماں بن گئیں اس بار ان کے گھر دو جڑواں بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔ سنی لیون نے اپنے ماں بننے کی خوشخبری انسٹاگرام پر مداحوں کے ساتھ شیئر کی ۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے لکھا کہ دونوں بچوں اشر سنگھ ویبر اور نواہ سنگھ ویبر کے ساتھ ان کا خاندان مکمل ہوگیا۔ ہم دونوں تین بچوں کے والدین بن کر بہت خوش ہیں اور فخر محسوس کررہے ہیں۔


ای پیپر