سینٹ الیکشن میں تحریک انصاف کے لوگ بھی بکے ،عمران خان
05 مارچ 2018 (16:20) 2018-03-05

کراچی : سینٹ الیکشن میں بدلتی صورتحال نے سب ہو حیران کر دیا ۔وہیں عمران خان بھی مختلف لوگوں پر تنقید کرتے نظر آر ہے ہیں ،ہارس ٹریڈنگ کی زد میں خود تحریک انصاف کے لوگ بھی شامل ہیں ایسا کہنا تھا عمران خان کا ،چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ سینیٹ الیکشن میں جمہوریت کی نفی ہوئی اور پیسہ چلا ہے جب کہ افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ ہمارے خیبرپختونخوا کے لوگوں پر بھی پیسہ چلا اور کئی لوگوں نے اپنے آپ کو بیچا۔


کراچی کے دورہ پر انہوں نے کہا کراچی جیسا شہر گندگی کا ڈھیر بن چکا ہے ۔شہر میں دہشتگردی اور خو ف کی وجہ سے نوجوانوں کا آگے بڑھنا مشکل ہو تا جا رہا ہے ۔خوف کی وجہ سے شہر میں ترقی نہیں ہوسکی اور لوگ نوکریاں ڈھونڈنے دبئی چلے گئے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی لاوارث ہے اسے کسی نے اون نہیں کیا، کراچی کے گاڈ فادر لندن چلے گئے اور سندھ میں جو حکومت آتی ہے اسے کراچی سے کوئی دلچسپی نہیں کیونکہ انہیں یہاں سے ووٹ نہیں پڑتا، پیپلزپارٹی نے کراچی کو دودھ دینے والی گائے سمجھا، شہر میں مافیا غالب ہے سب کچھ کھنڈر کریا۔چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ کراچی پولیس کو تباہ کردیا گیا اسی لیے رینجرز موجود ہے، یہاں خیبرپختونخوا طرز کا پولیس سسٹم ضروری ہے، یہاں پیسے دے کر ٹرانسفر پوسٹنگ ہوتی ہے، ہم ایک نیا نظام لائیں گے، شہر میں مقامی حکومت کو مضبوط کرنا ہے، میئر براہِ راست منتخب ہوکر آنا چاہیے۔


ای پیپر