file photo

اوگرا نے ہائی آکٹین پٹرول مہنگا فروخت کرنے کا نوٹس لے لیا
05 جون 2020 (16:42) 2020-06-05

لاہور: اوگرا نے ہائی آکٹین پٹرول مہنگا فروخت کرنے کا نوٹس لے لیا، تیل کمپنیوں سے اس معاملہ پر جواب طلب کر لیا گیا۔

ترجمان اوگرا کے مطابق بعض تیل مارکیٹنگ کمپنیوں کے آوٹ لیٹس پر ہائی آکٹین کی زیادہ قیمتیں وصول کی جا رہی ہیں۔ مسابقتی کمشین اس معاملہ پر کارٹل بنانے کا پہلے ہی نوٹس لے لیا ہے۔ اس حوالے سے کیا اقدامات کئے ہیں اتھارٹی کو آگاہ کیا جائے گا۔


ای پیپر