file photo

سپریم کورٹ نے پاکستان اسٹیل مل کیس سماعت کیلئے مقرر کر دیا
05 جون 2020 (16:08) 2020-06-05

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے پاکستان اسٹیل مل کیس سماعت کے لیے مقرر کر دیا، چیف جسٹس 9 جون کو کیس کی سماعت کریں گے۔

چیف جسٹس نے مقدمہ کی سماعت کے لیے بینچ تشکیل دیدیا، بینچ میں جسٹس اعجاز الااحسن اور جسٹس مظاہر علی نقوی شامل، رجسٹرار آفس نے اسٹیل سمیت فریقین کو نوٹسز جاری کر دیے۔

دوسری جانب اسٹیل ملز ملازمین کی ملازمت سے برطرفی کا معاملہ سینیٹ قائمہ کمیٹی کے سپرد کر دیا گیا۔ سینٹر مشاہد اللہ خان نے کہا ووٹ لینے کیلئے بڑی بڑھکیں مارنے والے اب استعفی دیں، اسٹیل ملز کے ملازمین کا کیا قصور ہے؟ سینیٹر سراج الحق بولے، عمران خان کا دعوی تھا کہ اسٹیل ملز کو وہ چلا کر دکھائیں گے، وہ وعدہ کہاں گیا؟

وفاقی وزیر حماد اظہر نے جواب دیا، چاہتے ہیں کہ اسٹیل ملز کو نجی پارٹنرشپ کے ساتھ چلائیں۔ اسٹیل ملز کے ملازمین کو اوسط 23 لاکھ سے 70 لاکھ روپے دیئے جائیں گے۔


ای پیپر