file photo

پاکستان میں کورونا وائرس بے قابو، مزید 68 افراد جان کی بازی ہار گئے
05 جون 2020 (11:38) 2020-06-05

لاہور: پاکستان میں کورونا وائرس بے قابو، مزید 68 افراد جان کی بازی ہار گئے، اموات کی تعداد 1 ہزار 838 ہوگئی۔

24 گھنٹوں میں 4 ہزار 896 ریکارڈ کیس سامنے آئے، متاثرین کی تعداد 89 ہزار تک جاپہنچی۔ سندھ میں کیسز کی تعداد 33 ہزار 536، پنجاب میں 33 ہزار 144 ہوگئی۔

اسلام آباد میں متاثرہ افراد کی تعداد 3 ہزار 946 ہوگئی، خیبر پختونخوا میں کیس 11 ہزار 890 ہوگئے، بلوچستان میں 5 ہزار 582 کیس سامنے آچکے ہیں۔

گلگت بلتستان میں 852 جبکہ آزاد کشمیر میں 299 کیس رپورٹ ہوئے، 1295 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ ملک بھر میں صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 31 ہزار 198 ہوگئی۔


ای پیپر