دورو ز سے لاپتہ بھارتی فضائیہ کا طیارہ کہاں سے ملا؟اہم خبر
05 جون 2019 (13:12) 2019-06-05

آسام: بھارتی فضائیہ کے لاپتہ طیارہ کا دو روز بعد معمہ حل ہو گیا ،چین کی سرحد کے قریب طیارے کا ملبہ مل گیا ،اطلاعات کے مطابق طیارے میں سوار کوئی بھی شخص زندہ نہیں بچا ۔

تفصیلات کے مطابق لاپتہ طیارے پر سوار افراد کی لاشوں کی شناخت ممکن نہیں اور طیارہ مکمل طور پر تباہ ہو چکا ہے، بھارتی فضائیہ کے مطابق طیارے میں 1 ونگ کمانڈر، 4 فلائٹ لیفٹیننٹ، 1 اسکواڈرن لیڈر اور 7 ایئرمین شامل ہیں۔افسوسناک خبر کے مطابق حادثہ اتنا خوفناک تھا کہ کوئی بھی شخص بچ نہیں سکا ۔

بھارتی فضائیہ نے سی 130 اور سکھوئی 30 جنگی طیاروں کو گمشدہ طیارے کی تلاش کے لیے روانہ کیا تھا، بھارتی وزیر دفاع راجناتھ سنگھ کے مطابق انہیں وائس مارشل ایئر مارشل راکیش سنگھ نے طیارے کو تلاش کرنے کے حوالے کیے جانے والے اقدامات پر ا?گاہ کیا ہے۔


ای پیپر