کویت میں تقریباً 3 ہزار غیر ملکی ملازمین کی نوکریاں ختم
05 جون 2018 (22:01) 2018-06-05

کویت سٹی: سرکاری اداروں میں کام کرنے والے 3140غیرملکیوں کی ملازمت یکم جولائی سے ختم ہوجائے گی۔


تفصیلات کے مطابق کویت کی پارلیمانی کمیٹی نے فیصلہ کرلیا ہے کہ وہ مختلف سرکاری اداروں میں 3140غیرملکیوں کی جگہ کویتی شہریوں کو بھرتی کرے گی۔ سرکاری اداروں میں غیر ملکیوں کی جگہ شہریوں کو بھرتی کرنے کے لئے تشکیل دی جانے والی پارلیمانی کمیٹی نے محکمہ شہری سروس کے ساتھ حتمی اجتماع منعقد کرکے فیصلہ کرلیا ہے۔ اس مقصد کے لئے مختلف سرکاری اداروں سے غیرملکی کارکنوں کے ناموں کی فہرست طلب کی گئی ہے۔


ای پیپر