پی سی بی نے محمد حفیظ کے متنازع انٹرویو پر وضاحت کے بعد معاملہ ختم کردیا
05 جون 2018 (21:40) 2018-06-05

لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ کے متنازع انٹرویو پر وضاحت کے بعد معاملہ ختم کردیا ۔


تفصیلات کے مطابق محمد حفیظ نے ایک انٹرویو دیا تھا جس میں انہوں نے مشکوک بولنگ ایکشن سے متعلق آئی سی سی کے قوانین پر بات کی تھی جس پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے انہیں شوکاز نوٹس بھی جاری کیا تھا جبکہ اس حوالے سے انہیں طلب بھی کیا گیا تھا۔ محمد حفیظ متنازع انٹرویو کے معاملے پر پاکستان کرکٹ بورڈ کی ہارون رشید، سلمان نصیر اور امجد بھٹی پر مشتمل 3 رکنی کمیٹی کے روبرو پیش ہوئے۔


ترجمان پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق پی سی بی نے حفیظ کی وضاحت قبول کرکے معاملہ ختم کردیا ۔دوسری جانب سابق کپتان محمد حفیظ نے کمیٹی میں پیشی کے موقع پر کہا کہ میرا مقصد آئی سی سی پر تنقید کرنا نہیں تھا، میں نے بولنگ ایکشن ٹیسٹ کو بہتر بنانے کیلئے تجاویز دی تھیں۔انہوں نے کہاکہ کرکٹ فینز کے قانون سے متعلق شکوک و شبہات دور کرنے کے لیے تجاویز دی تھیں، بدقسمتی سے میرا بیان توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا۔


ای پیپر