انٹرمیڈیٹ کی 12 نصابی کتب کو انگلش میں بدلنے کا فیصلہ

05 جون 2018 (21:32)

لاہور: انٹرمیڈیٹ کی 12 نصابی کتب کو انگلش میں بدلنے کا فیصلہ کرلیا‘ کالجز فرسٹ ائیر اور سیکنڈ ایئر کی کتابوں کا نصاب انگریزی میں پڑھایا جائے گا۔ذرائع کے مطابق ٹیکسٹ بک بورڈ انٹرمیڈیٹ کی12 کتابوں کی انگریزی زبان میں اشاعت کریگا۔

جس میں سوکس، فوڈ اینڈ نیوٹریشن، ٹیکسٹائل اینڈ کلوتھنگ کے مضامین شامل ہونگے آرٹ اینڈ ماڈل ڈرائنگ، پاکستان کلچر کے مضامین بھی شامل ہیںدوسری جانب فائن آرٹس، مسلم ہسٹری، مسلم ہسٹری اینڈ کلچرکے مضامین شامل ہیں۔

لائبریری سائنس کی کتابیں انگریزی میں تیار ہوں گی۔ ہسٹری آف ماڈرن ورلڈ، ایجوکیشن اور سائیکالوجی کے مضامین بھی شامل ہیںعلاوہ ازیں مضامین کا انگریزی مسودہ پرائیویٹ پبلشرز سے تیار کرایا جائے گا۔ انٹرمیڈیٹ طلبا کو انگریزی زبان میں بھی کتابیں دستیاب ہوں گی۔

مذکورہ مضامین میں اوسطا 4ہزار طلبا اردو زبان میں امتحان دیتے ہیں۔

مزیدخبریں