Source : INP

شیخ رشید نے کاغذات نامزدگی ریٹرننگ آفیسر کے پاس جمع کرا دئیے
05 جون 2018 (21:10) 2018-06-05

راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے عام انتخابات 2018میں حصہ لینے کے لئے اپنے کاغذات نامزدگی ریٹرئنگ آفیسرکے پاس جمع کرا دیئے ، وہ قلم دوات کے نشان سے حلقہ این اے 62 ، 60سے الیکشن لڑیں گے، شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان کے ساتھ مل کر تاریخی کامیابی حاصل کریں گے۔

راولپنڈی میں گرمی بھی ہے اور لوڈشیڈنگ بھی ہے اتنی گرمی میں چار چار گھنٹے قطار میں کھڑے ہونا ایک عام آدمی کے بس کی بات نہیں ،اتنی گرمی میں خواتین ووٹ کیسے کاسٹ کریں گی ۔ تفصیلات کے مطابق منگل کے روز شیخ رشید نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔

وہ حلقہ این اے 62، 60 سے قلم دوات کے نشان پر الیکشن لڑیں گے، انہوں نے کاغذات نامزدگی کی فیس جمع نہیں کروائی تو ریٹئرننگ آفیسرنے کہا کہ فیس کا چالان دیں انہوں نے کہاکہ فیس میرے پاس ہے ریٹئرننگ آفیسر نے کہا کہ ہمیں پیسے نہیں چاہئے ہمیں چالان چاہئے جس پر شیخ رشید نے کہا کہ میرا سٹاف یہاں موجود ہے جب تک کاغذات مکمل نہیں ہو جاتے ہم یہاں ہیں۔

کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ راولپنڈی میں گرمی بھی ہے اور لوڈشیڈنگ بھی ہے اتنی گرمی میں چار چار گھنٹے قطار میں کھڑے ہونا ایک عام آدمی کے بس کی بات نہیں ۔ اتنی گرمی میں خواتین ووٹ کیسے کاسٹ کریں گی ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کے ساتھ مل کر سب کو ہرائیں گے اور تاریخی کامیابی سے ہمکنار ہوں گے ۔


ای پیپر